بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا سے متاثر ہونیوالے ڈاکٹر کا نجی ہسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے کا انکشاف

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کرونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کا نجی کلینک چلانے کا انکشاف ہوا جس پر مقامی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کلینک کو سیل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر نجی کلینک چلانے میں مصروف تھا جس پر وفاقی دارالحکومت کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ سروسز نے نوٹس لیا اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ ہیلتھ سروسز کی افسر ڈاکٹر حسن عروج نے بتایا کہ اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں واقع نجی کلینگ پر خفیہ اطلاع ملنے

کے بعد چھاپہ مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کلینک میں بیٹھے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر گل کے نام سے ہوئی جس کا خود کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کلینک میں صفائی کی صورت حال بھی خراب تھی۔ڈاکٹر حسن کے مطابق کلینک کی انتظامیہ نے چھاپے کے دوران ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور شدید مزاحمت بھی کی۔ نجی کلینک کوسیل کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کی موجودگی میں کلینک پر چھاپہ مارا گیا اور پھر اْسے سیل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…