ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کیسز میں کمی ، 89 علاقوں سے لاک ڈائون ہٹا دیا گیا، انتہائی اچھی خبر

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر افتخار الدین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس میں کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد صوبے کے 89 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کے 8، مردان کے 5، نوشہرہ کے 15، باجوڑ کے 8، ایبٹ آباد کے 8، لوئر دیر کے 5، بونیر اور چارسدہ کے 4،4، ہری پور،

سوات اور مالاکنڈ کے 3، 3، اپر چترال کے 2، اپر دیر اور بنوں کے ایک، ایک علاقے سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا۔فوکل پرسن نے کہا کہ حکومت کی ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی’ سے کورونا وائرس کے کیسز میں 80 فیصد کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ مردان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں سے گزشتہ 6 روز سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ ضلع نوشہرہ میں 21 جون کو سامنے آنے والے 31 کیسز کے مقابلے میں گزشتہ روز صرف ایک کیس سامنے آیا۔اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ سے صرف ایک کیس سامنے آیا جبکہ 22 جون کو 32 کیسز سامنے آئے اور باجوڑ میں 16 جون کو سامنے آنے والے 12 کیسز کے مقابلے میں گزشتہ روز 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سوات اور پشاور سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں 70 فیصد کمی آئی۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر افتخار الدین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس میں کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد صوبے کے 89 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کے 8، مردان کے 5، نوشہرہ کے 15، باجوڑ کے 8، ایبٹ آباد کے 8، لوئر دیر کے 5، بونیر اور چارسدہ کے 4،4، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ کے 3، 3، اپر چترال کے 2، اپر دیر اور بنوں کے ایک، ایک علاقے سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا۔فوکل پرسن نے کہا کہ حکومت کی ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی’ سے کورونا وائرس کے کیسز میں 80 فیصد کمی آئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…