اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی ادارے کی بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے  کی خبروں پر خوفناک انکشاف کر دیا 

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی ادارے نے بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے کی تردید کردی ۔ گزشتہ دنوں ایک کمپنی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ گروپ O والے افراد کو دیگر گروپوں کے مقابلے کورونا وائرس سے

کم خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی تردید کردی گئی ہے۔بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی ’23 اینڈ می کی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی فرد کے خون کا گروپ یہ بتا سکتا ہے کہ وہ کس حد تک کورونا وائرس کی زد میں آئے گا۔کمپنی نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ بلڈ گروپ O والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں کیونکہ اس کا دوسرے گروپس کے مقابلے میں 9 سے 18 فیصد تک امکان کم ظاہر ہوتا ہے اس حوالے سے امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو افراد بلڈ گروپ O کے حامل ہوتے ہیں انہیں A یا دیگر کسی بلڈ گروپس کے مقاملے میں کورونا کا خدشہ کم ہوتا ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں لہٰذا اس بات پر بحث ہی کیوں کی جائے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔بعدازاں ڈاکٹر فہیم یونس نے ہدایت کی کہ ماسک پہنیں۔  اس سے قبل بھی ڈاکٹر فہیم یونس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹی سنا مکی افادیت کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…