جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا ویکسین،عالمی ادارہ صحت نے لاکھوں نسخوں کی جلد دستیابی کا اعلان کرتے پوری دنیا کو خوشخبری سنادی

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے اختتام تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے لاکھوں نسخے تیار ہو سکیں گے اور یہ ایسے مریضوں کو دیے جائیں گے جن کی حالت بہت تشویشناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابھی تک

اس وائرس کے خلاف کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی تاہم عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامناتھن نے کہاکہ اس وقت ماہرین اس ویکسین کی تیاری کے حوالے سے 200 سے زائد امکانات پر کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق تقریباً دس ایسی ویکسین ہیں جن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں، مجھے اس حوالے سے مکمل اعتقاد ہے کہ یہ ویکسین سامنے آئے گی۔خیال رہے کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔ یہ بہت سی غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آتی ہے۔ تاہم اچھی بات ہے یہ کہ ہمارے پاس بہت سی ویکسین موجود ہیں اور ایسے پلیٹ فارمز بھی ہیں کہ اگر پہلا یا دوسرا تجربہ ناکام بھی ہو گیا تو ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چائیے، ہمیں کوششں ترک نہیں کرنی چائیں۔عالمی ادارہ صحت کی سائنسی ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر ہماری قسمت اچھی ہوئی تو اس سال کے اختتام تک ایک یا دو کامیاب سائنسدان ویکسین کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…