اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونادوا رکھنے کیلئے شیشے کی بوتل بنانے والی کمپنی نے متنبہ کیا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسین بننے سے قبل ہی دوا کو رکھنے کیلئے استعمال ہونے والی شیشے کی بوتلیں کم پڑسکتی ہیں کیونکہ سپلائی کو بہتر رکھنے کیلئے شیشے کی بوتلیں سٹاک کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیشے
کی بوتلیں بنانے میں مہارت رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی شوٹ اے جی نے کہا ہے کہ کمپنی نے معروف دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ان کیلئے شیشے کی بوتلیں اسٹاک کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے کیونکہ ہم بوتلیں اسٹاک نہیں کرنا چاہتے تاوقتیکہ ویکسین کے بارے میں علم نہ ہوجائے کہ کونسی دوا کارگر ثابت ہوگی۔