جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار 

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (این این آئی)ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایشیا اور بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا۔ ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے۔

دنیا کی جنت کہلایا جانے والاسوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر جرمنی اور تیسرے نمبر پر اسرائیل ہے۔فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا  10، سعودی عرب 17 ، ترکی 37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68 اور  بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے۔ 200 خطوں اور ممالک کی اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 148  ہے۔ رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کاسیفٹی اسکور جاری کیا گیا ہے۔ایشیا اینڈپیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سفیٹی اسکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی اسکور 370، پڑوسی ملک بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔250صفحات پر مبنی اسٹڈی رپورٹ میں جنوبی سوڈان کو کورونا وائرس سے روک تھام کے اقدامامت میں ناکامی پر دنیا کاخطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…