ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی کورونا سے جان نہ چھوٹی نیا خطرہ سامنے آ گیا، وائرل ہیپاٹائٹس تیزی سے پنجے گاڑنے لگا

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پنچے گاڑنے لگا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 64 لاکھ افراد نے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروایا جس میں سے 26 لاکھ یعنی 41 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی مثبت آیا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 88 فیصد افراد اِس بیماری سے بچاؤ کے لیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جبکہ صرف 8 فیصد اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کررہے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 42 لاکھ پاکستان ملیریا جبکہ 21 لاکھ افراد ٹی بی کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ 2018 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں تپ دق کی شرح میں سرفہرست جب کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ اکتوبر 2019 میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔رواں سال فروری میں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے گاؤں سارنگ ہکڑو کے 20 فیصد افراد میں کالے یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تصدیق ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن داس کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کے دوران 33 افراد ہیپاٹائٹس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…