ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ، نیا کیس سامنے آگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ آج کراچی میں 4 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے ایک مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور مریض کا تعلق کراچی سے ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نےاب تک 107 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 4 مثبت آئے ہیں اور ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر چلاگیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کے قریبی افرادکوبھی چیک کیاجائے۔ایک اور مریض کی تصدیق کے بعد کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 4، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…