منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی ناف کاٹنے کی بجائے اس کا نازک عضو ہی کاٹ دیا

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(این این آئی)ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی ناف کاٹنے کی بجائے اس کا نازک عضو ہی کاٹ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں سرکاری مرکز صحت کی ایل ایچ وی نے غفلت برتتے ہوئے نومولود بچے کی مبینہ طور پر ناف کی جگہ نازک عضو کاٹ دیا۔بچے کے والد الطاف نے الزام عائد کیا کہ ڈیلیوری کے بعد بنیادی مرکز صحت سلطان پور کے عملے نے

کپڑے میں لپٹا بچہ ان کے حوالے کردیا تھا، بچہ لے گھر گئے تو حقیقت کا علم ہوا۔والد الطاف نے مبینہ طور پر بچے کی زندگی تباہ کرنے والی اسپتال کی ایل ایچ وی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈیلیوری کے وقت کوئی غفلت نہیں کی گئی، بچے میں پیدائشی نقص تھا، بچے کے نازک عضو کی جگہ قدرتی طور پر ہی نامکمل تھی، اگر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…