اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی ایشیا میں غذائی قلت خوفناک حد تک بڑھ گئی، کیا ہو سکتا ہے ؟ خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس 4 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری ورلڈ چلڈرن فار 2019 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں محض ایک سال یعنی 2018 میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 9 ہزار بچے جاں بحق ہوئے جن کی عمریں ایک سے پانچ برس تھیں۔اقوام متحدہ کا فنڈ

برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 8 لاکھ 82 ہزار رہی جبکہ اسی عرصے کے دوران افغانستان میں 74 ہزار بچے جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں 38 فیصد پانچ سال سے کم عمر بچے تاحال خطرے سے دوچار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا اس فہرست میں شامل ہے جہاں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان کی جسمانی پرورش بہتر انداز میں نہیں ہورہی۔یونیسف کے مطابق پورے جنوبی ایشیا کو خطرے کی لپیٹ میں ہے کیونکہ مذکورہ خطے میں 49.9 فیصد بچے بہتر نہیں بڑھ رہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی اور جنوبی افریقی خطے میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی شرح 42.1 فیصد ہے۔یونیسف کے مطابق دیگر ممالک مثلاً مغربی اور وسطی افریقہ میں 39.4 فیصد، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ 32.4 فیصد، مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 22.5 فیصد، مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں 17.2 فیصد، لاطینی امریکا اور کیریبین میں 16.5 فیصد اور شمالی امریکا میں 11.6 فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔یونیسف کی مذکورہ رپورٹ میں پاکستان کے بارے کچھ مفید اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018 کے اواخر تک پاکستان کی آبادی 21 کروڑ 22 لاکھ تھی جن میں کم از کم 8 کروڑ 79 لاکھ 18 سال سے کم اور 2 کروڑ 72 لاکھ پانچ سال سے کم تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سالانہ شرح نمو 2000

سے 2028 کے درمیان 2.2 فیصد ہے، جس کی بنیاد پر 2018 سے 2030 کے درمیان ملک کی نمو کی شرح کم ہو کر1.8 فیصد ہوجائے گی۔یونیسف کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں 59 لاکھ 99 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1990 میں ایک ہزار بچوں میں سے

پانچ برس سے کم عمر بچوں کی اموات کی 139، 2000 میں 112 اور 2018 میں 69 رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2018 میں ہر ایک ہزار اموات میں پانچ سال کی عمر تک بچوں کی اموات کا تناسب 10 ریکارڈ کیا گیا۔یونیسف کے مطابق 2018 میں 2 لاکھ 51 ہزار نومولود بچوں کی سالانہ اموات ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…