جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر یہ 6علامات کبھی جسم پر محسوس ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں‎

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر ہمارے جسم وقت سے پہلے ہی کچھ علامات نظر آنا شروع ہو جائیں تو انہیں بالکل بھی نظر انداز نہ کریں بلکہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ ماہر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان ارون کا کہنا ہے کہ اگرہم ان علامات کو سنجیدگی سے لے لیں تو کسی بڑے حادثے سے بچاجاسکتا ہے اوراگر اسے نظر انداز کردیا جائے تو جان کو شدید خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔آئیے آپ کو6ایسی علامات بتاتے ہیں۔

جو اگر آپ کے جسم میں کبھی بھی ظاہر ہوں تو یہ دل کی خرابی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں اور آپ کوفوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ 1۔گردن اور کندھوں میں درد یا بے چینی جن لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے ان کا کہنا ہے کہایسا لگتاہے کہ ان کے سینے پر کوئی ہاتھی بیٹھ گیا ہے جبکہ کچھ بازوو ں میں کھچاو کی شکایت کرتے ہیں۔تاہم ہر کوئی ان علامات کے بارے میں نہیں بتاتابلکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی گردن،کندھوں اور جبڑوں پر شدید دباو یا درد محسوس ہونے لگتا ہے۔یہ علامات دل کے دورے کی ہوسکتی ہیں لہذا آپ کو چاہیے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ 2۔بدہضمی اور سینے کی جلن سینے کی جلن اگر کبھی کبھار ہوتو کوئی عجیب بات نہیں لیکن اگر آپ کو مستقل یہ مسئلہ درپیش رہے تو یہ دل کی بیماری کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔ اگر سینے کی جلن کے ساتھ،ہچکیاں،دل کا متلانا،سانس لینے میں مشکل یا ٹھنڈا پسینہ آنے لگے تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے اور آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ 3۔ٹانگوں اور پاو ں میں سوجن پاو ں یا ٹانگوں میں سوجن کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن اگر اس کے ساتھ آپ کو سانس لینے میں دشواری ہویا سوتے ہوئے بے چینی ہوتو یہ بھی ایک خطرناک علامت ہے اور ڈاکٹرسے فوری رابطے کی متقاضی ہے۔جن لوگوں کو یہ مسئلہ مستقل درپیش ہوانہیں تو فوری طور پر اس کا علاج کرانا چاہیے۔ 4۔جنسی کمزوری کچھ لوگوں کو خیال ہے کہ جنسی کمزور ایک دماغی یا پوشیدہ اعضاءکی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ دل کی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔بالخصوص اگر مردوں کو یہ مسئلہ ہوجائے تویہ دل کے مرض کی جانب اشارہ ہے۔کچھ لوگ اسے جنسی کمزوری سمجھ کر ادویات لینے لگتے ہیں لیکن اصل مسئلہ اپنی ہی جگہ موجود رہ جاتا ہے۔ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ اگر خواتین میں

جنسی تسکین کی خواہش کم ہونے لگے تو یہ دل کی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ 5۔خراٹے لینا اگر آپ کے ساتھ کوئی ایسا انسان سوئے جو بلند آواز میں خراٹے لیتا ہوتو آپ کی نیند حرام ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہونے سے قبل لوگوں کو خراٹے آنے لگے۔اس کا کہناہے کہ دل کی دھڑکن میں بے اعتدالی کی وجہ سے خون کا دباو متاثر ہوتا ہے جس سے دل کی بیماری اور خراٹے بھی آنے

لگتے ہیں۔ 6۔دانتوں میں درد اور ان سے خون آنا بہت ہی کم لوگوں کا خیال ہوگا کہ دانتوں سے خون آنے کی علامت بھی دل کی بیماری کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنے کی وجہ سے ہمارا جبڑا متاثر ہوتا ہے اور سارے جسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہے اور اس کا براہ راست اثر ہمرے دل پر ہوتا ہے لہذا دانتوں یا مسوڑھوں کے سوجنے یا ان سے خون آنے کی علامت کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…