پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس چیز کے استعمال کو اپنی عادت بنا لینی چاہئے،امریکی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یویارک(این این آئی)امریکہ میں کی جانیوالی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لیے شکر قندی کا استعمال کیاجائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکرقندی کا استعمال صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالانہیں کرتا بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔شکرقندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسم کے لیے روزانہ درکار وٹامن اے کی مقدار بھی فراہم کرنے کے لیے

کافی ثابت ہوتی ہے۔وٹامن اے وہ جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف اعضاء میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بہتر رکھتاہے۔یہ وٹامن کسی زخم کی صورت میں اسے جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن اے جلد کی ساخت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے ورنہ دوسری صورت میں بیکٹریا اور وائرس زیادہ آسانی سے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائی جاسکتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…