جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دل کےمرض میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی مجرب وظیفہ !اس وظیفہ کی تسبیح پڑھنے سے دل کی بند شریانیں ایسے کھلتی ہیں جیسے کبھی بند ہوئی ہی نہ ہوں

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عارضہ قلب میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مجرب وظیفہ، دل کی شریانیں کھولنے کیلئے رب تعالیٰ کے اسم پاک یا فتاح کا ورد کریں۔ اسم تعالیٰ یا فتاح کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پینے سے بھی مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق اسم پاک یافتاح کو بعد ازنماز فجر700مرتبہ پڑھے۔اول و آخر7مرتبہ درود پاک پڑھے،عمل کی مدت40دن ہے۔اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہوجائے گی ۔یادرہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اس ایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہو گا۔اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے

اور پئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ یافتاح سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت،بلااور آفت دور ہو جاتی ہے۔اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور سختی ختم ہو جاتی ہے تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔غرض ایسی ذات جو ہر قسم کی تکلیف کو دور فرما کر راحت اور رحمت کے باب کھولے اسے فتاح کہتے ہیں۔دل کی تنگی کھولنے کے لئے اس کو معمول بنا لینا چاہئے ،جو لوگ یافتاح کی تسبیح جاری رکھتے ہیں ان کے دل ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…