پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

انگور کے حیران کن فائدے، جنہیں جان کر آپ کبھی بھی انگور کھانے سے انکار نہیں کریں گے

datetime 22  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو انگور کے حیرت انگیز فوائد کو علم ہو جائے تو آپ اپنی زندگی میں انگور کا استعمال بہت زیادہ کر دیں گے۔انگور کا رنگ زرد اور سیاہ ہوتا ہے۔ کچا انگور ترش ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج پختہ کا گرم تر درجہ اول اور کچا خشک درجہ اول ہوتا ہے۔

اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے۔ دوا کے طور پر دو چھٹانک سے ایک پاؤ تک روزانہ ہے۔ انگور کے حسب ذیل فائدے ہیں:۔انگور کے فائدے انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے۔ خون صالح پیدا کرتاہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پختہ انگور زیادہ کھانے سے اسہال آنے لگتے ہیں۔ کچا انگور قابض ہوتا ہے اور اسہال کے مرض میں مفید ہوتا ہے۔انگور میں کاربوہائیڈریٹس‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ وٹامن سی‘کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے ان کیلئے انگور پختہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ پسینہ زیادہ آنے کی صورت میں مازو ایک تولہ‘ انگور کا رس چھ تولے‘ ٹھنڈا پانی دو تولے‘ ان تمام اشیاء کو ملا کر بدن پر لیپ کرنے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔ گیس یا بوجھل معدہ والے حضرات انگور کا ناشتہ کرنے سے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انگور دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے گرمی کے سر درد یاپھر آنکھ جو سرخ ہوکر درد کرنے لگے تو انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے صحت ہوجاتی ہے۔ لاغری اور کمزوری میں اس کا استعمال مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…