جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اس غذا کو زیادہ کھانا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھائے

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ ایک برگر کھانے کی عادت درمیانی عمر میں ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کلیولینڈ کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کو روزانہ کھانا معمول بنانا خون کی شریانوں کے

امراض کا خطرہ بڑھانے والے کیمیکل جسم میں 10 گنا تک بڑھا دیتا ہے۔ سرخ گوشت زیادہ کھانا جگر کے لیے نقصان دہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس گوشت کو کھانے سے trimethylamine N-oxide نامی مرکب اسے ہضم کرنے کے دوران بنتا ہے اور اس کی زیادہ مقدار فالج، ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا کہ محض ایک ماہ تک روزانہ سرخ گوشت کھانا ہی اس خطرے کو تین گنا تک بڑھا دیتا ہے۔ کچھ کیسز میں تو یہ خطرہ دس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس سے معلوم ہوا کہ مختلف مرکبات گردوں کے افعال کو بدل دیتے ہیں اور ہمارا طرز زندگی دل کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ غذائی عادات کس حد تک امراض قلب کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال 9 امراض کا خطرہ بڑھائے اس تحقیق کے دوران 113 افراد کے خون اور پیشاب کے نمونوں کو جمع کرکے ان کا تجزیہ کیا گیا۔ ان رضاکاروں کو 3 مختلف غذائی پلان دیئے گئے، یعنی سرخ گوشت، سفید گوشت اور سبزیاں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت کھانے والے افراد میں اس مرکب کی سطح میں ایک ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…