جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہیئر کلر کی زندگی بڑھانے میں مددگار آسان طریقے

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالوں پر رنگ یا کلر کروانا خاص طور پر باہر سے سستا نہیں پڑتا مگر اس کا دورانیہ بڑھانے کے لیے آپ کو کچھ زیادہ خرچہ نہیں کرنا پڑتا۔ ایک ویب سائٹ ہیلتھ ڈاٹ کام کی جانب سے ہیئر کلر کے دورانیے کو طویل تر کرنے کے حوالے سے 7 سادہ طریقے بتائے گئے ہیں۔ اگر آپ بھی بالوں کو رنگتے ہیں تو درج ذیل ٹپس کو اپنا کر دیکھیں آپ کو خود ان کے فائدے کا احساس ہوگا۔

اور ہاں ان طریقوں سے بالوں کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟ کم شیمپو بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا مہنگے ہیئر کلر کو بہت جلد صاف کردیتا ہے تو اس سے بچنے کے لیے ایک دن کا وقفہ دے کر بالوں کو شیمپو سے دھوئیں۔ زیادہ کنڈیشنر ہیئر کلر میں موجود کیمیکلز بالوں کو مسام دار اور خشک کردیتے ہیں، تو انہیں نرم اور صحت مند رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک بار شیمپو سے دھونے کے بعد اچھے کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ اگر بال گھنے ہیں تو بالوں کی جڑوں کے قریب اسے لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ بہت زیادہ گرم پانی سے گریز ٹھنڈے پانی سے نہانا بالوں کی بیرونی سطح کو قریب رکھ کر ہیئر کلر کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔ شاور فلٹر اگر تو آپ شاور لینے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ پانی میں موجود منرلز بالوں کے رنگ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں تو اگر ان سے بچنا چاہتے ہیں تو شاور ہیڈ میں فلٹر کا اضافہ کرکے آئرن اور دیگر منرلز سے بالوں کو ہونے والے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ سورج سے بچیں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں بالوں کی سطح پر اثرانداز ہوکر ہیئر کلر کو اڑا سکتی ہیں، تو اس سے بچنے کے لیے شدید دھوپ میں باہر نکلتے ہوئے سر پر ٹوپی پہن لیں یا ان شعاعوں سے تحفظ دینے والے ہیئر اسپرے کا استعمال کریں۔ بالوں کو کلر کرنے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات بالوں کا انداز بدل لیں کوشش کریں کہ بالوں کا انداز ایسے ہو کہ جڑیں کم نمایاں ہو تاکہ ماحول سے ہیئر کلر پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچا جاسکے یا رنگ اڑنے والے حصے چھپ جائیں۔ درست ہیئر کلر کا انتخاب اگر تو آپ نے اپنے بالوں کے اصل رنگ سے ہٹ کر کسی رنگ کا انتخاب کیا تو ان میں خرابی کی صورت میں مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، تو اپنے بالوں سے قریب تر رنگت کا انتخاب کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…