جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انسانوں پر بڑھاپا طاری ہونے کی ‘اصل وجہ’ سامنے آگئی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان عمر بڑھنے کی وجہ سے بوڑھے نہیں ہوتے بلکہ ایسا درحقیقت اس جینیاتی عمل کے نتیجے میں ہوتا ہے جو اوائل عمر میں ہماری نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ لندن کالج یونیورسٹی، کوئین میری یونیورسٹی اور لانسٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ جینیاتی پروگرام جو شروع میں مددگار ہوتا ہے۔

وہ درمیانی عمر کے بعد ‘بلاوجہ’ کام جاری رکھ کر بڑھاپے کا شکار بناکر مختمف امراض میں مبتلا کردیتا ہے۔ 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں تحقیق کے مطابق اس کی ایک مثال یہ ہے کہ جو خواتین بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، تو کیلشیئم ان کی ہڈیوں سے خارج ہوکر دودھ کو بچوں کے لیے صحت بخش بناتا ہے مگر یہ عمل درمیانی عمر میں بھی جاری رہتا ہے جس سے ہڈیوں کے بھربھرے پن، جوڑوں کے امراض اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اسی طرح ایک ہارمون testosterone کی زیادہ مقدار جوانی میں مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر بعد کی زندگی میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے سائنسدان بڑھاپے پر تحقیق کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ہمارے جسم بڑھاپے کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔ ہم نے اب دریافت کیا ہے کہ اس کی وجہ عمر بڑھنے سے جسمانی تنزلی نہیں بلکہ جینیاتی عمل ہے، جو کبھی ہمارے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے مگر اس کی قیمت ہمیں بڑھاپے کی شکل میں چکانی پڑتی ہے۔ بڑھاپا سے بچنے کا طریقہ دریافت؟ جسم اس لیے تنزلی کا شکار ہوتا ہے کیونکہ ایک پراسیس ‘senescence’ چل رہا ہوتاہ ے جس میں خلیات تقسیم ہونا ختم کرکے مرنے لگتے ہیں اور یہ پراسیس امراض اور موت کی جانب لے جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس معلومات سے ہمیں انسانی بڑھاپے کو سمجھنے میں مدد ملے گی ، اور درمیانی عمر کے امراض کے علاج میں بھی مدد ملے گی کیونکہ کسی علاج کے لیے آپ کو وجہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…