منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

غسل کے دوران جلد کو شدید متاثر کرنے والی 4 معمولی غلطیاں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) جلد انسان کی خوبصورتی اور دلکشی کا بنیادی حصہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے انسان مہنگی سے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کرتا ہے لیکن وہ اپنی معمولات میں چند ایسی غلطیاں کرتا ہے جو اس ساری محنت پر پانی پھیر دیتی ہیں ان میں غسل کے دوران کی جانے والی غلطیاں بھی ہیں جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جلد بھدی اور خشک لگنے لگتی ہے۔

ماہرین جلد نے ان غلطیوں کی نشانی دہی کرتے ہوئے ان سے بچنے کی تراکیب بتائی ہیں جن پر عمل کر کے آپ کی جلد خوبصورت اور دلکش بن سکتی ہے۔
اپنے چہرے کو دھونا: اکثر لوگ جس نہاتے ہوئے شاور سے گرتے تیز پانی کو اپنے چہرے پر گراتے ہیں جس سے جلد کے خلیوں کو نقصان ہوتا ہے اور جلد خراب ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا اسی لیے کہنا ہے کہ اپنے چہرے کو ٹھنڈے یا نل کے عام پانی سے دھویں اگرچہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ٹھنڈا پانی جلد کے سوراخوں کو بند نہیں کرتا لیکن ایسا ہونا آپ کی جلد کے لیے بہتر ہے اسی لیے جلد ماہر اما ڈائن اسنارڈ کا کہنا ہے کہ آخر میں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونے سے جلد کے خلیوں کی حرکت کو بڑھا دیتا ہے جس سے چہرے پر ایک چمک آجاتی ہے۔
شاور سے نہانا زیادہ بہتر: ماہرین کا کہنا ہے کہ شاور میں نہانا باتھ ٹب میں نہانے سے زیادہ بہتر ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا شاور کتنا تیز کام کرتا ہے۔ واٹر وائز کی جانب کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شاور کے نیچے 5 منٹ تک ہی نہانا چاہئے جس س پانی کم ضائع ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ 10 منت سے زیادہ نہاتے ہیں جس سے جلد متاثر ہوتی ہے اور پانی بھی ضائع ہوجاتا ہیکچھ لوگ پاور شاور کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے نیچے 5 منٹ نہانے سے بھی پانی زیادہ ضائع ہوتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ نہانے سے پرہیز کریں: ماہرین کاکہنا ہے پرانے زمانے میں روزانہ نہانے کا رواج نہ تھا تاہم 1927 میں ایسوسی ایشن آف امریکہ سوپ اینڈ گلیسرین پروڈیوسرز نے صابن کی تشہیر کے لیے ایک صفائی کا ادارہ بنایا اور جس میں سب زیادہ روازنہ نہانے کی پروموشن کی گئی۔ امریکی مصنفہ کیتھرین ایشن برگ اپنی کتاب میں لکھتی ہیں لوگوں کو ایسا کردیا کہ وہ ٹوائلٹ سے آنے کے بعد، کھانے سے قبل اور سونے کے بعد صبح اٹھتے وقت غسل کرنے لگے لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ نہانا بھی جلد کے اچھا نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد پر جمنے والے بیکٹریا کی اکثریت جلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور یہ بیکٹریا جراثیم کے خلاف جلد کے لیے شیلڈ کا کام کرتے ہیں۔ ماہرین جلد کے نزیدک ضرورت سے زیادہ نہانا بعض اوقات جلد انفکیشن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

نہانے کے بعد جلد کو خشک نہ کریں: اکثر لوگ نہاتے ہی تولیے یا برش (لوفہ) سے جلد کو خشک کرلیتے ہیں لیکن یہ جلد کے لیے انتہئائی نقصان دہ ہے لوفہ کی وجہ سے جلد میں جراثیم آسانی سے داخل ہوجاتے ہیں جو کہ جلدی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ نہانے کے بعد گیلی جلد صحت مند بیکٹریا کو پروان چڑھنے میں مدد دیتی ہے تاہم پھر بھی اگر لوگ تولیہ یا لوفہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے تولیے کو ہفتے میں ایک بار ضرور دھوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…