منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں دھند سے کیا ہوسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ کید وران پاکستان میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسموگ سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے بتایا ہے کہ جب بادل زمین پر آ جائیں تو اس کو دھند کہتے ہیں جب دھند میں فضائی آلودگی (گردو غبار اور دھواں) شامل ہو جائے تو اس کو اسموگ کا نام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نہ ہونے کے باعث آئندہ دو ماہ کے دوران پاکستان خصوصاً پنجاب میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سموگ بڑھنے سے انسانوں سمیت جانوروں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ سموگ کی وجہس ے گندم کی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے انسانی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ سموگ کے باعث نزلہ ، زکام، سائنس کی بیماری اور جسمانی الرجی میں اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت منہ پر ماسک لگانا چاہیئے رات کو سوتے اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کے غرارے کرنے چایں اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…