اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ادرک کا استعمال ہر گھر میں دیکھنے کو ملتا ہے ، ادرک اچھے ذائقہ کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کی ضامن ہے ،بدہضمی، پیٹ میں درد، سانس میں تکلیف، قبض اور اسہال ان تمام امراض کے لیے جو ادویات بنتی تھیں، ان میں ادرک کا استعمال رہا ہے، متلی و قے کی کیفیت دور کرنے کے لیے دستیاب کئی ادویات کے مقابلے میں ادرک کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے،اپھارے، گیس اور مروڑ کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہے ادرک کو نزلہ و زکام میں بھی کارآمد سمجھا جاتا ہے یہ مدافعتی نظام کوبھی مضبوط بناتی ہے۔