ملتان (نیو ز ڈیسک)ملتان کے نشترہسپتال میں سوائن فلو کا ایک زیر علاج مریض دم توڑ گیا۔ڈیرہ غازی خان کا رہائشی 32 سالہ سعید پنڈی میں ملازمت کرتا تھا، طبیعت خراب ہونے پر کچھ دن پولی کلینک میں بھی زیر علاج رہا۔ جس کے بعد وہ ڈیرہ غازی خان آگیا۔ سعید کو ایک ہفتہ قبل نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ سعید کو سوائن فلو کے شبے میں آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جہاں اس میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی۔ ا?ج اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔