منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر جرمنی میں پریڈ منسوخ

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن۔۔۔۔پولیس کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر براؤن شویگ میں سالانہ کارنیوال پریڈ اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیشِ نظر مختصر نوٹس پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی اداروں کو مسلمان شدت پسندوں کی جانب سے پریڈ پر حملہ کرنے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔‘پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پریڈ میں شرکت نہ کریں۔یہ پریڈ ملک بھر میں مشہور ہے اور پریڈ کے شروع ہونے سے صرف 90 منٹ پہلے منسوخ کیا ۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ پریڈ میں شرکت کے لیے ٹرین سٹیشن پر پہلے ہی پہنچ چکے تھے جنھیں ہم نے واپس بھیج دیا کیونکہ ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔‘خیال رہے کہ براؤن شویگ کارنیول پریڈ میں ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں۔کارنیول پریڈ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اس کے منتظمین اور شہر کے میئر نے کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میئر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے شہر کے لیے ایک اداس دن ہے پر سکیورٹی خطرات کی وجہ سے ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔‘اگرچہ پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ ڈنمارک میں ہونے والے حملوں کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے مگر جرمن پولیس کا موقف ہے کہ دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…