منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ کے بخار نے شائقین کو لپیٹ میں لے لیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی کرکٹ کے بخار نے دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہفتے کو ابتدائی مقابلوں میں مشترکہ میزبانوں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے بڑے مارجن سے فتوحات سمیٹیں، کیویز نے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کو 98 رنز سے ہرایا، کینگروز نے روایتی حریف انگلینڈ کو111رنز سے زیرکیا، اتوار کو علی الصبح کرکٹ کی تاریخ کا بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، ملک میں اس کے حوالے سے خاصا جوش پایا جاتا ہے، کئی مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔

ٹی وی سیٹ کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا، کرکٹ کے متوالوں نے موبائل فونز پر خصوصی پیکجز حاصل کرکے بجلی جانے کی صورت میں ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے سے لطف اندوز ہونے کا متبادل انتظام بھی کرلیا،کیرالہ کے ساحلوں سے ہمالیہ کے پہاڑوں اور بلوچستان کے صحراؤں سے آسام میں چائے کے باغات تک اربوں لوگ اس مقابلے کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ دنوں اپنے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کوفون کرکے ایونٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آسٹریلیا اور ایشیا میں ٹائم زون کے فرق کی وجہ سے برصغیر میں لوگوں کو ناشتے کے وقت اس میچ کو دیکھنے کا موقع ملے گا، مقامی طور پر یہ ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ہے۔

پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع پشاور شہر میں ورلڈ کپ اور خاص کر پاک، بھارت مقابلے کی وجہ سے بڑی ٹی وی اسکرین تیزی سے فروخت ہورہی ہیں، بہت سے ہوٹلز نے اس کی مناسبت سے جدید ایل ای ڈی اسکرینز نصب کی ہیں تاکہ اپنے گاہکوں کو اس مقابلے کو دیکھنے کیلیے خاص ماحول فراہم کرسکیں، قبائلی علاقوں سے آکر عارضی طور پر پشاور میں سکونت اختیار کرنے والے افراد بھی اس مقابلے کو دیکھنے کیلیے تیاریاں کرچکے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگوں کو پاکستانی کرکٹ سپراسٹار شاہد آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ان کا تعلق بھی قبائلی علاقے سے ہی ہے، وہ اپنے ہموطنوں کو خوشی کا موقع فراہم کرسکتے ہیں،60 سالہ عجب خان شمالی وزیرستان میں ہونے والے پاکستانی فوجی آپریشن ضرب عضب کے باعث ان عارضی کیمپوں میں قیام پذیر ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سے میں کچھ بچاکر ورلڈ کپ میچز کو دیکھنے کیلیے17انچ کا ٹی وی خرید لیا۔

ہماری خواہش ہے کہ بھارت سے مقابلے میں آفریدی بڑے چھکے جڑے، ہمارے لیے اس کی دھواں دار بیٹنگ میچ کا دلچسپ ترین حصہ ہوگا، دوسری جانب کراچی میں بھی پاک، بھارت مقابلے کی بڑی دھوم ہے، یہاں بڑے بڑے شاپنگ مالز سے چھوٹی چھوٹی دکانوں پر ورلڈ کپ میچز کیلیے خصوصی ٹی وی سیٹ رکھ لیے گئے ہیں، ایک کرکٹ شائق نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بھارت سے مقابلہ فائنل کی طرح ہے۔ دوسری جانب سرحد کے اس پار بھارت میں ممبئی پولیس نے غیرقانونی سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جو اس تاریخی مقابلے سے ’’بڑا مال‘‘ بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

اگرچہ سٹے بازی بھارت میں ممنوعہ لیکن بہت سے منفی عناصر انڈر گراؤنڈ بکیز کے ذریعے اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ممبئی پولیس کے ترجمان ڈپٹی کمشنر آف پولیس دھنن جے کلکرنی نے کہا کہ بکیز ہمارے آپریشن کی وجہ سے روپوش ہوگئے ہیں، ہم نے ان کیخلاف کارروائی رواں ہفتے کے آغاز پر شروع کی تھی، بھارتی تجارتی اور ساحلی شہر میں بھی ہوٹلز نے ناشتے اور لنچ کے خصوصی پیکجز متعارف کرادیے ہیں، بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں شائقین کرکٹ کی اکثریت پاکستان کی جیت کیلیے دعاگو ہوتی ہے، وہاں بھارتی پولیس نے لوگوں کو بڑے مقامات پر یکجا ہوکر اس میچ کو دیکھنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…