ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت دفاع سے زیادہ تعلیم کیلیےبجٹ مختص کرے،ملالہ

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کوان کی تعلیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اورشہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو قوم کی بہادربیٹی قراردیتے ہوئے شرکانے اس عزم کااعادہ کیا کہ ان کاتعلیمی مشن جاری رکھا جائے گا۔

دہشت گردی وانتہا پسندی کامقابلہ تعلیم کے ذریعے کرنا ہوگا اوراس کے لیے حکومت اور معاشرے کے ہرطبقے کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پرملالہ یوسف زئی نے اپنے ریکارڈشدہ پیغام میں کہاکہ پاکستانی قوم میں قابلیت بہت ہے، ملک معدنی دولت سے مالامال ہے، شرپسندی سے نجات کے لیے تعلیم ہی ہتھیارہے، حکومت کودفاع سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لیے مختص کرنا چاہیے، قوم کودہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے تاکہ پشاوراسکول حملے جیسے سانحات دوبارہ نہ ہوں، لڑکیوں کوتعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں کائنات سومرونے کہاکہ ملالہ سے مل کردلی خوشی ہوئی۔ علم کے فروغ کی مہم میں ملالہ کے ساتھ شامل ہوگئی ہوں۔ معروف کالم نگارزاہدہ حنا کا کہنا تھا کہ ملالہ نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور علم دشمن قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایا۔ عورتیں تمام علوم وشعبوں میں کمال ومہارت رکھتی ہیں، کسی اعتبارسے مردوں سے کم نہیں لیکن 80 فیصدخواتین کے ساتھ گھریلوسطح پر ہی ناانصافی کا سلوک روارکھا جاتا ہے، اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ کاکہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ تقریب میں سول سوسائٹی کی جانب سے ایک قراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیاجائے، ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے اوردہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرکے اُس پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

پنجاب یونیورسٹی کانام بدل کے ڈاکٹر عبدالسلام یونیورسٹی اورپشاور یونیورسٹی کانام ملالہ یوسف زئی رکھاجائے۔ تقریب کے اختتام پرملالہ کے اعزازمیں شیماکرمانی نے اپنے فن کامظاہرہ کیاجبکہ مختلف شعراکی غزلیات بھی پیش کی گئیں۔ تقریب میں سانحہ پشاور وشکارپور کے شہداکی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پرمبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ شرکانے اس پروگرام کے انعقادپر زیبسٹ کی خدمات کوسراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…