منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور امام بارگاہ حملے میں ہلاکتو ں کی تعداد ۱۹ ہو گئی

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور…….. خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حیات آباد فیز5 میں واقع امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران یکے بعد دیگر متعدد دھماکے ہوئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 56 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنھیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جبکہ پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جگہ کم پڑنے کے باعث زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔

مشتاق غنی نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو دوسرے اسپتالوں منتقل کیا جا سکتا ہے، جبکہ پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعے کی نماز کا آخری سجدہ ادا کیا جا رہا تھا کہ فرنٹیئرکور(ایف سی) کے یونیفارم میں ملبوس 6 مسلح افراد نے مسجد کے باہر موجود سیکیورٹی کو ختم کرنے کے لیے پہلے 8 گرنیڈز پھینکے اور بعد میں مسجد کے اند آکرخود کش دھماکے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…