منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے، عمران خان

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخواحکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے اگر چھوٹے صوبوں کو حقوق ملیں تو وفاق مضبوط ہوگا۔

 خیبرپختونخوا اور فاٹا میں “صحت کا اتحاد” مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک بڑا صوبہ بن جائے تو تمام صوبے برابر ہوجائیں گے اور قومی مسائل میں کمی واقع ہوگی لیکن ہمیشہ چھوٹے صوبوں سے ان کے حقوق چھینے جاتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے حالات اس نہج کو پہنچ چکے ہیں، اگربلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق میسر ہوتے تو وہاں حالات معمول کے مطابق ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم وزیراعلی پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پشاور کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی اور پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے شہریوں کو دوبارہ شہر میں لاکر بسائیں گے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے پشاور ریڈیو سینٹر میں ٹرانسمیشن کے دوران عوام کے مسائل سنے اور انہیں خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…