منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

جماعت اسلامی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی وکالت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور….. امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سانحے کی وکالت کرے گی۔

سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزدور آگ سے جلے نہیں بلکہ انہیں جلایا گیا تھا جو کہ سنگین جرم ہے جس کے خلاف سندھ حکومت کو ایکشن لینا چاہیئے تھا لیکن سینیٹ کے عارضی مفادات کی خاطر حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کو دوبارہ حکومت میں شامل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بات کرنے والی پیپلزپارٹی کو مزدوروں کا ساتھ دینا چاہیئے تھا لیکن ملکی بدقسمتی ہے کہ یہاں قانون صرف غریبوں کے لئے ہے امیروں کے لئے نہیں، سینیٹ سے اہم مزدوروں کے خون کا حساب ہے جس کی وکالت کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز سید منور حسن جائے وقوعہ پر جانا چاہتے تھے لیکن بعض افراد کی جانب سے وہاں کا محاصرہ کیا گیا اور کسی کو جانے نہیں دیا گیا جبکہ فیکٹری مالک نے خود کہا کہ مجھ سے 15 کروڑ بھتہ مانگا گیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…