اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پشاور کی امام بارگاہ میں دھماکہ،دو افراد جاں بحق،متعدد زخمی

datetime 13  فروری‬‮  2015 |

پشاور…… خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں 3 دھماکے ہوئے ہیں۔

حیات آباد فیز5 میں واقع امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران 3 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جبکہ پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق دھماکا مسجد کے قریب ہوا جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے یونیفارم میں ملبوس 6 مسلح افراد نے مسجد کے باہر موجود سیکیورٹی کو ختم کرنے کے لیے پہلے 10 سے 12 گرنیڈز پھینکے اور بعد میں مسجد کے اند آکر لوگوں کو ہلاک کرنا شروع کیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…