منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

انجری کا شکار محمد حفیظ کہاں ہیں،پتہ ہی نہیں چل رہا

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گریڈ ون انجری کے باوجود محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مختلف سوالات نے جنم لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیپیئر میں  نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو  شیڈول ایک روزہ میچ کے دوران محمد حفیظ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے تھے جس کی  وجہ سے وہ نہ صرف 6 فروری کو برسبین میں شیڈول  بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے بلکہ  ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی  ٹیم کا حصہ نہیں  بن سکے، بعد ازاں محمد حفیظ کی انجری کو سنجیدہ نوعیت کی قرار دے کرانھیں وطن واپس بھجوادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کیویز کے خلاف میچ کے دوران حفیظ کوبائیں پنڈلی پر چوٹ آئی تھی جسے میڈیکل اصطلاح میں  گریڈ ون انجری کہا جاتا ہے، جو زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہوتی، اس  طرح کی انجری کا شکار کھلاڑی زیادہ سے زیادہ  15 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے، اوپنر پاکستان آنے سے پہلے ایک ہفتہ نیوزی لینڈ میں گزارچکے تھے اور اگر ان کا مناسب علاج ہوتا تو وہ  ورلڈ کپ کے بھارت کے  خلاف 15  فروری کو شیڈول میچ  کے علاوہ  6 ہفتوں پر محیط میگا ایونٹ کے تمام میچزمیں ٹیم کو دستیاب ہو سکتے تھے تاہم ٹیم منیجمنٹ نے محمد حفیظ کو ان فٹ قرار دے کر ناصر جمشید کو کینگروز کے دیس بجھوانے کو فوقیت دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…