منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا میں 3 مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایف بی آئی سے مدد طلب

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولینا: امریکا کی ریاست کیرولائنا میں پولیس نے 3 مسلمان شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سے مدد طلب کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیرولائنا میں قتل کئے گئے 3 مسلمانوں کے قتل اور مقتولین کے والد ابو صالح کی جانب سے اسے نفرت پر مبنی قتل کی واردارت قرار دیئے جانے کے بعد کیس سنجیدہ نوعیت اختیارکرگیا ہے۔ مقتولین کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری 2 بیٹیوں اور داماد کو مذہب سے نفرت کی وجہ سے قتل کیا گیا جبکہ امریکی میڈیا نے شہریوں پر بار بار اسلامی دہشت گردی کے لفظ کی یلغار کرکے انہیں مسلمانوں سے خوفزدہ کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شدت پسند عیسائی ہمیں نشانہ بنارہے ہیں۔

دوسری جانب 3 مسلمانوں کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقتولین کا اپنے ایک ہمسائے کے ساتھ پارکنگ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا اور امکان ہے کہ اسی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا ہو تاہم مقتولین کے والد کے بیان کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سے مدد طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کیرولائنا ریاست میں چیپل ہل کے مقام پرنامعلوم شخص نے 2 خواتین اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے 46 سالہ ملزم کریگ اسٹیون ہکس کو گرفتارکیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…