ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا

datetime 12  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد….. چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کو اپنا ‘دوسرا گھر’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دوونوں ممالک ایک دوسرے کے بہترین شراکت دار ہیں۔

جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشیر برائے امورخارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد کی اعلیٰ فضا قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی، اسٹرکچراوراقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکام جاری ہے اور اقتصادی راہداری سے پاکستان کے کئی شعبے ترقی کریں گے۔

افغانستان میں استحکام کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، جہاں امن کا قیام خطے کے لیے بہت ضروری ہےاور چین اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے اور پاکستان افغانستان کے مسائل کا بہتر حل پیش کرسکتا ہے۔

وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جنگ پنگ اسی سال پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔

مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون پر بات ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہا ہے، جبکہ افغانستان میں استحکام کے لیے بھی چین اور پاکستان مل کر کام کریں گے۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ چین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…