منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دی

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد…… قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک سابق وفاقی وزیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت اکھٹا کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں منعقدہ بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر ارباب عالمگیر جو پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت میں وزیرِ مواصلات تھے، اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں۔اس جوڑے کے خلاف الزامات کی تفصیلات بیان کیے بغیر نیب کے ترجمان نے کہا کہ ’’بورڈ نے معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت جمع کرنے کے سلسلے میں ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک شکایت تصدیق کے لیے منظور کرلی ہے۔‘‘متعدد کوششوں کے باوجود تبصرے کے لیے اس جوڑے سے رابطہ نہیں ہوسکا۔نیب کے بورڈ نے تین انکوائریوں کو دوبارہ مجاز کیا، ان میں سے ایک متروکہ املاک بورڈ کیسابق چیئرمین آصف ہاشمی ، بورڈ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف ہے۔
ان پر غیرقانونی بھرتیوں، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بورڈ کی املاک کو غیرقانونی طور پر لیز کرنے یا کرائے پر دینے، اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کے ساتھ زمین کے تبادلے کے ایک سودے میں مداخلت کرنے کا الزام تھا۔دوسری انکوائری پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سپریٹنڈنٹ انجینئر میاں مسعود اختر، سابق ایگزیکٹیو انجینئر چوہدری حسان اختر اور رانا سلیم اختر، سابق اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پرویز اقبال محمود اور دیگر کے خلاف شروع کی جائے گی۔ان پر فیصل آباد میں تعمیری کام کی تکمیل کے دوران دس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی خرد برد کا الزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…