منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے دوسر ے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی: پاکستان نے انگلینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے کر ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن پانچ کے مجموعی اسکور پر معین علی احسان عادل کا شکار بن گئے۔ایلکس ہیلز اور گیری بیلنس نے دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس موقع پر ہیلز 31 رنز بنا کر شاہد ا?فریدی کی وکٹ بن گئے۔بیلنس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور جو روٹ کے ساتھ ساتھ مل کر اسکور کو 135 تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں بیلنس اور پھر انگلش کپتان اےئن مورگن کو پویلین راہ دکھا دی۔اسکور 157 تک پہنچا تو یاسر نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے روی بوپارہ کی وکٹیں بکھیر دیں۔انگلینڈ نے روٹ کی ذمے دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں ا?ٹھ وکٹوں پر 250 رنز بنائے، روٹ نے 85 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 10 رنز پر دونوں اوپنرز رخصت ہو چکے تھے۔یونس خان اور ھارث سہیل نے اسکور کو 43 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر یونس ہمت ہار بیٹھے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اسکور 78 تک پہنچا تو حارث ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 33 رنز بنائے
اس موقع پر پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر ا تی تھی لیکن مصباح الحق اور عمر اکمل کی ذمے داراہ بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے مصباح نے ناقابل شکست 91 جبکہ ععر اکمل نے 65 رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…