منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

عمرا ن ایک بار پھر سینٹ انتخابات براہ راست کرانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، سینیٹ کے ارکان کا انتخاب اب براہ راست ہونا چاہیے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا مطلب شفافیت ہے، خفیہ رائے شماری سے ووٹ کی قیمت لگتی ہے، جتنا چھوٹا الیکٹرول کالج ہوتا ہے اتنا زیادہ پیسہ چلتا ہے۔

نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پرفوری عمل ہونا چاہیے، ملک میں کوئی مسلح گروپ نہیں ہوناچاہیے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داروں کے لیے کوئی معافی نہیں، سانحہ بلدیہ میں معصوم مزدوروں کو زندہ جلا دیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو لکھے جانے والے خط کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصل ذمہ داری نواز شریف کی حکومت کی بنتی ہے، وفاقی حکومت چاہتے تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ میں پہلے کی کارروائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 2007 میں جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایم کیو ایم اور اس کےبعد آصف زرداری کی حکومت آئی تو وہ برطانیہ کے اتحادی بنے، اسی لیے برطانیہ کچھ کرنے کو تیار نہیں تھا، اگر نواز شریف واقعی میں چاہتے ہیں تو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے کہیں کہ کوئی بھی برطانیہ میں بیتھ کر پاکستان میں مسائل پیدا نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے قانون میں تشدد پر اکسنا بھی جرم ہیں وہاں بیٹھ کر یہاں لوگوں کو دھمکیاں دینا، تاجوں کو دھمکیاں دینا، زہرہ حسین کو بھی دھمکی دی گئی پھر ان کا قتل ہوا، یہ سب برطانیہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

نوشہرہ میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں خواتین فورس کی ترنیب کی تکمیل پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، صوبائی حکومت نے اپنے خرچ پر پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی، وفاق نے خیبر پختونخوا کو اب تک فنڈز نہیں دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…