جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

گاڑی میں پیٹرول ڈالنے کی پریشانی ختم

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی کے حصول کے لیے گھنٹوں قطار میں لگے رہنے کی اذیت سے پاکستانی بخوبی آشنا ہیں۔

اپنی باری آنے کے منتظرین کے دلوں میں یہ خواہش یقیناً پیدا ہوتی ہوگی کہ کاش بجلی اور گیس کے بِلوں کی ادائیگی کی طرح انھیں سی این جی بھروانے کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کی اذیت سے نجات مل جائے۔ شائد انھی ’ بے چاروں‘ کے دل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سوئڈن کی مشہور گاڑی ساز کمپنی ایسی کاریں تیار کررہی ہے جنھیں ایندھن بھروانے کے لیے گیس اسٹیشن لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پھر گاڑی میں سی این جی یا پیٹرول کیسے بھرا جائے گا۔ دراصل جب فیول ٹینک میں ایندھن ختم ہونے کے قریب ہوگا تو کار اسمارٹ فون کے ذریعے ’ موبائل فیول سپلائر‘ کو میسیج بھیجے گی۔ اس میسیج کے جواب میں ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کی گاڑی وہاں پہنچے گی۔ گاڑی میں سوار عملے کا رکن میسیج کے ساتھ بھیجے گئے کوڈ کی مدد سے کار کے فیول ٹینک کا ڈھکن کا کھولے گا اور ایندھن بھردے گا۔ اس طرح کار چلانے والا ایندھن کی طرف سے بالکل بے فکر ہوجائے گا۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں سویڈش کمپنی میں شعبہ ٹیکنالوجی کے سربراہ کلاس بینڈرک نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا،’’اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال نئے دَر وا کررہا ہے۔ اس کا دائرہ کار اب آٹوموٹیو انڈسٹری تک وسیع ہوگیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کار اور ڈرائیور کے باہمی رشتے کو نئی سمت دے رہی ہے۔‘‘

کلاس بینڈرک کے مطابق ان کی کمپنی اپنی کاروں میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے نت نئے استعمالات کے تجربات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی ایک ایسے نظام کی کام یاب آزمائش کرچکی ہے جس کے ذریعے ڈرائیور کوریئر فرم سے پارسل گھر یا دفتر کے بجائے کار میں وصول کرسکے گا۔ یہ سروس بالخصوص ان ملازمین کے لیے مفید ثابت ہوگی جنھیں اپنے دفتر کی حدود میں نجی پارسل وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

سویڈش کمپنی کی کچھ کاروں میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ ڈرائیور گھر کے اندر سے باہر کھڑی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر جمی برف کو ہٹانے کے لیے de-icer کو فعال کرسکتے ہیں۔ یوں جب وہ باہر جانے کے لیے گاڑی تک پہنچیں گے تو ونڈ اسکرین برف سے پاک ہوچکی ہوگی۔ اسی طرح ایک جدید نظام کی بدولت وسیع کار پارکنگ میں کھڑی ہوئی گاڑی ہارن بجاکر اور بتیاں جلا بجھاکر ڈرائیور کو اپنی جانب متوجہ کرسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…