ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے الطاف حسین کو معاف کر دیا مگر سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو معافی نہیں

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے معافی مانگ لی ، ٹھیک ہے لیکن سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی کوئی معافی نہیں ، نوازشریف فوری طور پر سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور 260افراد کے زندہ جلائے جانے کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دیں ، نوازشریف ڈیوڈ کیمرون سے بات کرکے الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریروں پر پابندی لگوائیں ، ہتھیار صرف فوج اور پولیس کے پاس ہونے چاہیے ، قوم اب اٹھ کھڑی ہوپاکستان میں اب کسی مسلح گروپ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، سینیٹ میں خفیہ ووٹ کی دوکروڑ روپے قیمت لگتی ہے ، سینیٹ میں ہمیشہ سے پیسہ چلتا آیا ہے ، خفیہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے ، سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ ہونی چاہیے ۔وہ بدھ کو نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ، پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں خواتین ومرد 150اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا ، تقریب کے عمران خان اور پرویز خٹک مہمان خصوصی تھے ۔نوشہرہ پہنچنے پر آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے عمران خان اور پرویز خٹک کا استقبال کیا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس نے جو قربانیاں دیں وہ قابل تحسین ہے ، قربانیاں دینے پر مبارکباد دیتا ہوں ، جس طرح کے کمانڈوز خیبرپختونخوا کے ہیں ویسے کہیں نہیں ہیں ۔ایلیٹ فورس کی تربیت سے بہت متاثر ہوئے ،میری اور پرویز خٹک کی جانب سے کمانڈوز کو کامیاب ٹریننگ پر مبارکباد دیتا ہوں ،صوبے کی حفاظت کے لیے ایلیٹ فورس پر رقم خرچ کررہے ہیں فورسز کو زیادہ الاﺅنس دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے خلاف قوم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے ، ہتھیار صرف فوج اور پولیس کے پاس ہونے چاہیے ، پاکستان میں اب کسی مسلح گروپ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،خیبرپختونخوا میں غیر جانبدار نیب اور کمشنر ہیں ۔خیبرپختونخوا کا ہر کرپشن کیس نیب کو بھیجا جائے گا، کرپشن معاشرے کا کینسر ہے ۔عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے معافی مانگ لی ، ٹھیک ہے لیکن سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی کوئی معافی نہیں ، نوازشریف فوری طور پر سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور 260افراد کے زندہ جلائے جانے کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دیں ، نوازشریف ڈیوڈ کیمرون سے بات کرکے الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریروں پر پابندی لگوائیں ، آل پارٹیز کانفرنس نے سب نے وزیراعظم کو مینڈیٹ دیا ، اب ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، صرف انہیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جانی چاہیے جو مغرب کے لیے خطرہ ہے ، ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے جو پاکستان کے لیے خطرہ ہیں ۔لندن میں بیٹھ کر پاکستانی تاجروں اور دیگر افراد کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ، جو برطانوی قانون کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں خفیہ ووٹ کی دوکروڑ روپے قیمت لگتی ہے ، سینیٹ میں ہمیشہ سے پیسہ چلتا آیا ہے ، خفیہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے ، سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ این اے 122 کا فیصلہ ہفتہ کو آجائے گا جس سے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا.



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…