پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم کو بھی دھچکا، فاسٹ بولر ایشانت شرما ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ورلڈ کپ کے لیے اعلان کی جانے والی بھارتی ٹیم میں وہ سب سے تجربہ کار بولر تھے لیکن گھٹنے میں تکلیف سے وہ باہر نہ آسکے۔ان کی جگہ بھارت نے اپنی ٹیم میں موہت شرما کو شامل کیا ہے اور آئی سی سی نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعد یہ بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔بھارت اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ جیت سکا تھا۔ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان سے ہے جو 15 فروری کو ہوگا جبکہ آج اتوار کو بھارت آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیل رہا ہے۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کھیل کے درمیانی حصے میں بہتر بولنگ کو اہم قرار دیا ہے۔سری لنکا کے بولر دھمیکا پرساد بھی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں
پاکستان کے خلاف میچ کے بارے میں دھونی نے اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ان کے لیے ویاسی ہی جیسا آسٹریلیا یا سری لنکا کے خلاف کھیلنا۔انھوں نے کہا کہ اگر انھوں نے پاکستان کو روایتی حریف کے طور پر لیا تو اس سے ان پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ورلڈ کپ کے تعلق سے اسی قسم کی دوسری خبر سری لنکا کے دھمیکا پرساد کی ہے جو ایک تربیتی پروگرام کے دوران اپنا ہاتھ توڑ بیٹھے۔
سری لنکا نے ان کی جگہ ابھی تک کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…