پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بغداد میں 12 سال سے نافذ کرفیو ختم،شہری دیوانہ وار گلیوں میں نکل آئے

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
بغداد۔۔۔۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ 12 سال سے نافذ کرفیو کے ہٹائے جانے پر لوگوں نے جشن منایا۔سماجی رابطے کی سائٹوں پر جاری کی جانے والی تصویروں میں لوگوں کو سڑکوں پر ناچتے گاتے دکھایا گیا ہے۔12 سال سے جاری یہ پابندی مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ہٹائی گئی۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ انھوں نے ’بغداد میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘یہ فیصلہ سنیچر کو ہونے والے ایک سلسلے وار بم حملے کے باوجود کیا گیا ہے۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر کرفیو ہٹائے جانے کے مناظر پیش کییاس سے قبل نصف شب 12 بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان بغداد میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوا کرتی تھی۔اس پابندی کے ہٹائے جانے کے بعد بغداد میں لوگ سڑکوں پر پرچم لے کر نکل آئے اور کار کے ہارن بجا کر اس کا جشن منایا۔ایک کیفے کے مالک فائز عبداللہ نے کہا ’پہلے ہمیں ایسا لگتا تھا جیسے ہم قید میں ہوں۔ ہم محدود تھے۔‘جبکہ ایک دکان کے مالک مروان ہاشم نے کہا: ’ہم اس فیصلے کے برسوں سے منتظر تھے۔‘واضح رہے کہ رات کا کرفیو سنہ 2003 میں امریکی حملے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نافذ کیا گیا تھا۔اس فیصلے سے قبل ہی بغداد میں ایک ریستوراں کے پاس خودکش دھماکے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے تھے
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مسٹر عبادی کے دفتر کے ایک اہلکار نے کہا کہ ’ملک میں جنگی صورت حال کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔عراق کے متعدد شہروں کے لیے بم دھماکے روزانہ کا معمول ہیں جبکہ وہاں دولت اسلامیہ سے خطروں کا سامنا بھی ہے جنھوں نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں سے ایک کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے جب ایک خودکش نے ایک ریستوراں کے سامنے خود کو اڑا لیا۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…