پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سعید اجمل ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، شہر یار خان نے صورتحال واضح کردی

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا، لیکن بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ سٹار آف سپنر کو سکواڈ میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اجمل کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد ہفتہ کو ڈان سے گفتگو میں شہریار کا کہنا تھا ‘اجمل نے پہلا مرحلہ طے کر لیا ہے لیکن دوسرا ابھی باقی ہے۔ انہیں ثابت کرنا ہو گا کہ وہ باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بھی پہلے کی طرح ایک موثر سپنر ہیں’۔

‘اجمل کوقومی ٹیم میں واپس آنے کیلئے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا ضروری ہے’۔

جب شہریار سے پوچھا گیا کہ آیا آسٹریلیا میں موجود ٹیم انتظامیہ نے بورڈ کو پیغام دیا ہے کہ اجمل کا ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود سکواڈ کو ان کی ضرورت نہیں، تو شہریار نے ہاں میں جواب دیا۔

‘پی سی بی نے جنید خان کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ایک تجویز پر غور کیا تھا کیونکہ تکنیکی بنیادوں پر ہمیں ٹیم میں تبدیلی کرنے کا حق ہے’۔

‘ہم نے ٹیم انتظامیہ کے ساتھ مل کر سوچا تھا کہ آئی سی سی رپورٹ کلیئر آنے کی صورت میں اجمل کو جنید کے متبادل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم ٹیم نے یہ تجویز رد کر دی’۔

‘ٹیم انتظامیہ کا خیال تھا کہ جنید کی جگہ کسی فاسٹ باؤلر کو آنا چاہیئے، اسی وجہ سے راحت علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا’۔

شہریار کے مطابق، وہ متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔

دوسری جانب، اعجاز بٹ نے ٹیم انتظامیہ کے رویہ پر حیرت کا اظہار کیا۔

‘میرے خیال میں اجمل کوایکشن کلیئر ہونے کے بعد سکواڈ میں شامل کر لینا چاہیے تھا ۔ ٹیم انتظامیہ کا انہیں نظر انداز کرنا درست نہیں’۔

پی سی بی کے سابق سربراہ نے مزید کہا ‘ہمارا باؤلنگ اٹیک موجودہ حالت میں مضبوط دکھائی نہیں دیتا اور اجمل کی شمولیت سے اسے توقیت مل سکتی تھی’۔

آسٹریلیا میں وہاب ریاض، سہیل خان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کے فٹنس مسائل کی خبروں پر اعجاز بٹ نے کہا ‘پی سی بی اجمل کو سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے آ ئی سی سی سے تکنیکی بنیادوں پرایک اور تبدیلی کی درخواست کر سکتی ہے’۔

شہریار خان نے ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ وہاب اور حفیظ معمولی فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…