پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

چین کا نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلیے پاکستان کی حمایت کا اعلان، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 31  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد… امریکا کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے سلسلے میں اصرار اور عملی اقدامات کی صورت میں چین جوہری تجارت اور برآمدات کنٹرول کرنیوالے اس عالمی ادارے میں پاکستان کی رکنیت کیلیے کوششیں کریگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران جوہری معاہدے پر پیش رفت اور دوسرے اہم سمجھوتوں پر پاکستان میں پائی جانیوالی گہری تشویش پاکستانی حکام کے بیانات سے واضح ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کی 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت اور جوہری معاہدے پر واضح پیش رفت پاکستانی حکام کیلیے زیادہ پریشانی کا باعث بنے ہیں تاہم ایک مثبت اور اطمینان بخش امر یہ بھی ہے کہ چین اس معاملے پر پوری طرح پاکستان کیساتھ ہے، چینی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دوست کیساتھ کھڑا رہیگا۔ سفارتی چینلز سے پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ اگر امریکا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلیے کوششیں اور لابنگ کرتا ہے تو چین یہی اقدامات پاکستان کے حوالے سے اٹھائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…