جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خبردار ۔۔۔۔فیس بک نے آپ کے سارے راز فاش کر دئیے ہیں

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک…. فیس بک نے بالآخر وہ متنازعہ پرائیویسی پالیسی نافذ العمل کر دی ہے جس کے متعلق دنیا پہلے ہی تشویش میں مبتلا تھی۔ اب آپ فیس بک کے استعمال کے دوران اگر کوئی بھی اور ویب سائٹ وزٹ کریں گے اور اس ویب سائٹ پر جو بھی دیکھیں یا سنیں گے تو فیس بک اس کا مکمل ریکارڈ رکھے گی اور اس کی بنیاد پر آپ کی فیس بک فیڈ اور ٹائم لائن میں اشتہار بھیجے گی۔

مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک میں لاگ ان ہونے کے دوران کوئی غیر مناسب ویب سائٹ وزٹ کر بیٹھتے ہیں تو فیس بک کو اس کا مکمل علم ہو گا اور اس کی بنیاد پر آپ کے پاس کوئی فحش اشتہار بھی آ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی کے سامنے شرمندگی بھی اٹھانا پڑ سکتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو فیس بک اسے دیکھ کر آپ کو خرید و فروخت کے اشتہار بھیجنا شروع کر دے گی۔ اگر آپ اپنے موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تو فیس بک یہ دیکھ سکے گی کہ آپ کون کون سی ایپ استعمال کرتے ہیں غرضیکہ ہر بات پر نظر رکھی جائے گی۔ آپ Adblock Plus جیسے ایڈآن انسٹال کر کے فیس بک کی جاسوسی سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں مگر آپ کی زیادہ تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس جاسوسی سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب آپ دیگر کوئی بھی ویب سائٹ وزٹ کریں تو فیس بک سے لاگ آﺅٹ ہوں ورنہ جاسوسی بھی جاری رہے گی اور آپ کو ہر طرح کے اشتہارات بھی بھیجے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…