جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رارجرفیڈرر کا 6.5 ملین کا گھر

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینس کی دنیا کا ذکر ہو تو اکثر افراد کے ذہن میں سب سے پہلے جس کھلاڑی کا نام آئے گا وہ یقیناً روجر فیڈرر ہی ہوں گے۔روجر فیڈرر 8 اگست 1981 کو سویٹزر لینڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت دنیا کے نمبر 1 ٹینس کے کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 17 گرینڈ سلم مقابلے جیت چکے ہیں۔
اگرچہ یہ سوئس اسٹار رواں برس ابھی تک کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکے تاہم وہ دولت کمانے کے معاملے میں باقی تمام کھلاڑیوں کو ضرور شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راجر فیڈرر ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے ٹینس کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر ٹینس کی دنیا میں آمدنی کے لحاظ سب سے زیادہ کمانے والوں میں 5 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیڈرر نے جولائی 2013ء سے جون 2014ء کے عرصے میں 56.2 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے ، جس میں وہ ٹورنامنٹس کے ذریعے سولہ ملین جبکہ اشتہارات اور معاہدوں کے ذریعے 40 ملین ڈالرز سے زائد کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔راجر فیڈرر نے اپنی کمائی ہوئی دولت سے سوئس جھیل زیورخ کے کنارے ایک عالی شان گھر تعمیر کر وایا ہے جس میں راجر فیڈرر اور ان کی فیملی منتقل ہونے جا رہی ہے۔ راجر فیڈرر نے اس گھر پر 6.5 ملین پاونڈ خرچ کیے ہیں۔

یہ گھر کسی خواب نگر سے کم نہیں ہے ، یہ گھر تین منزلہ ہے اور اس کا تقریباً تمام کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس گھر کانام ‘دی ریسیدینس’ رکھا گیا ہے۔گھر میں شیشے اور لکڑ کا کام بہت زیادہ کیا گیا ہے اور یہ شیشہ اور لکڑ انتہائی نایاب اور قیمتی ہے۔ جھیل زیورخ کے کنارے پر اس گھر کے ساتھ ہی الگ سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے۔ جس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جھیل کا پانی سوئمنگ پول سے ہو کر گزرتا ہے جس سے سوئمنگ پول کا پانی ہر وقت تازہ رہے گا۔راجر فیڈرر کا یہ گھر 1.5ایکڑ پر محیط ہے، جس میں پارکنگ زیر زمین رکھی گئی ہے۔ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر کی کامیابی کے پیچھے یہی چہرہ کثرت سے دیکھا جاتا ہے۔ پہلے گرل فرینڈ کے طور پر اور اب بیوی کے روپ میں فیڈرر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ماریا ہمیشہ موجود ہوتی ہیں۔

ماریکا ، رارجرفیڈرر کی بیوی بھی سابق ٹینس کھلاڑی ہیں اور رارجرفیڈرر کے ساتھ شادی کے بعد وہ کھیل کا چھوڑ چکی ہیں۔ رارجرفیڈر چار بچوں کے باپ ہیں ، ان کی دو جڑواں بیٹیاں اور دو ہی جڑواں بیٹے ہیں۔ ان کے جڑواں بیٹے اس سا ل پیدا ہوئے ہیں۔ دی ریسیدینس  کے بارے میں رارجر رکی بیوی بہت پر جوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کے مجھے اور رارجر کو جھیل زیورخ کے کنارے گھر بنانے کا جنون تھا جو اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے اور ہم اس کو لے کر بہت خوش ہیں، اس گھر کے ساتھ ساتھ دو اور عمارات بنائی گئیں ہیں، جن میں رارجر کے والدین رہائش پذیر ہوں گے۔ ان رہائشوں کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…