جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جرمنی میں پاکستانی خاندان نے اپنی ہی بیٹی غیرت کے نام پر قتل کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن: جرمنی میں19  سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پرقتل کردیا گیا، پولیس نے لڑکی کے والدین اوردورشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے کہاہے کہ مشتبہ طورپریہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لڑکی کے والدین کیساتھ ساتھ اسکے چچا اور چچی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہاہے قتل کایہ واقعہ پاکستانی نژاد خاندان میں پیش آیاہے جوفرینکفرٹ کے جنوب میں واقع شہرڈارم شٹٹ میں رہائش پذیرتھا، پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنیکاسلسلہ جاری ہے۔

جرمن میڈیا نے حکام کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بظاہر لڑکی کاقتل رشتے پرشروع ہونیوالے جھگڑے کی بنیاد پر ہوا، لڑکی اپنی پسند سے شادی کرناچاہتی تھی جب کہ والدین کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں شادی کرے، جرمن پراسیکیوٹر نینارائنیگر نے کہاہے کہ لڑکی کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی لیکن وہ جرمن شہریت رکھتی تھی، قانونی وجوہات کی بنیاد پرحکام کی طرف سے نہ تومقتول لڑکی اور نہ ہی اسکے گرفتار ہونیوالے چاررشتے داروں کے نام بتائے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…