جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو جرمانہ ہو گیا لیکن کس بات پر کلک کر کے پڑھیں

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔امریکی اخبار بوسٹن گلوب کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونے والی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر 50 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل مینشن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے اسٹریٹ کہلاتی ہے۔ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ کیری فوری طور پر جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔واضح رہے کہ جس وقت امریکا میں برفانی طوفان آیا، جان کیری امریکی صدر براک اوباما کے ہمراہ سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔بوسٹن گلوب کے مطابق شہر کی سب سے مشہور شخصیت پر جرمانہ ایک عوامی سرزنش ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں آنے والے برفانی طوفان سے اب تک لاکھوں شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…