ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

وہ 11 چیزیں جو اسمارٹ فونز نے ہم سے چھین لیں

datetime 29  جنوری‬‮  2015

ہمارا معاشرہ اب اسمارٹ فون کا عادی ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہم اکثر اپنے ارگرد کی خوبصورتی کو بھی نظرانداز کردیتے ہیں، بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اب تو اکثر افراد ہی آس پاس دیکھے بغیر ہی اپنی گردن موبائل کی اسکرین پر جھکائے گزرتے نظر آتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس طرح آپ کیسی کیسی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں؟ ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جن سے اسمارٹ فون آپ کو بہت دور لے گئے ہیں۔

خاموشی کیسی ہوتی ہے

اگر آپ کچھ دیر کیلئے اپنی انگلیوں کو چلانا چھوڑ کر قدرتی ماحول کی آوازسننے کی کوشش کریں تو آپ کو پرندوں کی چہچہاہٹ اور اپنے شہر یا گاﺅں کی آوازیں سنائی دیں گی، جو کہ بہت فرحت بخش ہوتی ہے۔

صبح کی پہلی کافی کتنی مزیدار ہوتی ہے

آپ اگر موبائل فون پر ایس ایم ایس یا ای میلز وغیرہ سے ہٹ کر کافی پینے کے عمل پر توجہ دیں تو اس کا ذائقہ ہی دوبالا ہوجائے گا۔ کافی کی مہک ہی آپ کو ذہنی طور پر مستعد کردے گی۔

آپ کے اپنے خیالات موجودہ لمحے میں

جب آپ ای یلز، ایس ایم ایس یا فیس بک پر جواب دینے سے رک جاتے ہیں، تو آپ خود کو اپنے خیالات کے ساتھ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ اس وقت کو اپنے خیالات بھٹکانے کیلئے صرف کریں اور اپنے ذہن کو اس کی مرضی کے مطابق کام کرنے دیں۔ یہ معمولی مشق روزانہ کرنے سے آپ کو پرسکون رہنے اور اہم کاموں کو مکمل توجہ سے کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹریفک اشارے

ایس ایم ایس کرتے ہوئے چلنا بہت نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران راہ گیروں کے زخمی ہونے کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ان میں بڑی اکثریت 30 سال سے کم عمر افراد کی ہوتی ہے۔

اچھے کھانے کا مزہ

انسٹاگرام پر اپنے کھانے شیئر کرنے کے مقابلے میں اپنے اسمارٹ فون کو کھانے کی میز سے دور رکھیں، اس کے بغیر ہی آپ منہ میں پانی بھر دینے والی مہک، ماحول اور کھانے کے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بدلتے موسموں کی خوبصورتی

اگر آپ کے پاس فطرت کو سراہنے کیلئے وقت ہو، تو جب ہی آپ سرما کی ٹھنڈ، بہار کے سرسبز مناظر اور دیگر موسموں سے لطف اٹھاسکیں گے۔ جب ہی آپ ایک گلاب کی مہک سے بھی صحیح معنوں سے اپنی روح سرشار کرسکیں گے۔

پیاروں کا ساتھ

جب بھی آپ تعطیلات پر ہو تو اپنے پیاروں کیساتھ باہر گھومنے یا گھر میں ٹیلیویژن دیکھ کر وقت گزاریں۔ اس وقت چاہے آپ زیادہ بات چیت نہ بھی کریں مگر پھر بھی یہ لمحات ناقابل فراموش ہوں گے۔

ننھے فرشتوں کو دیکھنے کا لطف

کچھ وقت کیلئے بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھیں اور ان کی ہنسی سنیں اور ان کی تخلیقی سوچ کو سراہیں۔ کون جانتا ہے کہ یہ سب خود اآپ کی زندگی میں کھیل کے کچھ وقت نکالنے کا باعث بن جائے۔

اپنے محلے کے رنگ برنگ مناظر دیکھنا

اسٹریٹ آرٹ کسی کی ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تو کچھ وقت رک کر انہیں دیکھنے اور سراہنے میں گزاریں۔ اس سے آپ کو تخلیقی خیالات میں مدد ملے گی یا آپ کی چہل قدمی کو ہی دلچسپ بنا دے گی۔

کسی کو بتانا کہ آپ اس کیلئے موجود ہیں

یہ بات تو اب عام ہوچکی ہے جب کوئی بات کررہا ہو تو دوسرا شخص موبائل فون میں مصروف ہو جاتا ہے، تو اس بات کی اہمیت سمجھیں کہ دوسرا آپ کو کیا بتانے کی کوشش کررہا ہے اور کتنی بے تابی سے چاہتا ہے کہ آپ اس کی بات سنیں کیونکہ ایس ایم ایس تو انتظار کرسکتا ہے مگر سامنے بیٹھا شخص معمولی سی عدم توجہ پر جتنا دلبرداشتہ ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ کربھی نہیں سکتے۔

قدرتی روشنی کی خوبصورتی

ایک نئی دنیا ہمارے اسمارٹ فونز کی اسکرینز سے پیچھے ہمارا انتظار کررہی ہوتی ہے بس آپ کے نظریں اٹھانے کی دیر ہے اور وہاں کے نظارے آپ کا دل موہ لیں گے۔

Courtesy” Dawn news



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…