اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

'بیویوں سے محبت ہے تو ہندو ہوجاؤ'

datetime 25  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتہاپسند تنظیم ہندو مہا سبھا نے بولی وڈ پر راج کرنے والے خانز پر اپنا مذہب تبدیل کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

اس تنظیم نے اپنے ہفت روزہ جریدے میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سیف علی خان کو کہا ہے کہ اگر وہ “واقعی اپنی بیویوں سے محبت کرتے ہیں” تو ہندو مذہب کا حصہ بن جائیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ نے گوری خان، عامر نے کرن راﺅ اور سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی ہوئی ہے۔

ان تینوں اداکاروں کے ساتھ ہندو تنظیم نے فردین خان اور عمران ہاشمی کو بھی ہندو لڑکیوں سے شادی پر ہدف بنایا ہے۔

اس جریدے کے ایڈیٹر منا کمار سنگھ کے بقول یہ ہمارا بولی وڈ خانز کے لیے چیلنج ہے کہ اگر وہ حقیقی معنوں میں اپنی بیویوں سے محبت کرتے ہیں تو انہیں ہندو مت قبول کرکے ان کی ثقافت کو اپنا لینا چاہئے۔

انہوں نے شرمیلا ٹیگور، کرینہ کپور، گوری، کرن راﺅ، رینا دت اور دیگر کو ” لو جہاد” کا ہدف قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے وشوا ہندو پریشد نامی تنظیم نے کرینہ کپور کی تصویر کو برقعہ پہنا کر ہندو خواتین کو ” الرٹ” کرنے کی کوشش کی تھی۔

Courtesy: Dawn news



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…