کراچی۔۔۔۔۔۔کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ا ل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف ہندوستان سے ہونا ہے اور پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف شکستوں کی روایت توڑنے کیلئے پاکستانی ٹیم پوری طاقت سے اترنا چاہتی ہے۔اگر حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکام ہوتے ہیں تو کیا ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے؟پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان سے ہونے والے پانچوں مقابلوں میں سے ایک میں بھی فتح حاصل نہ کر سکی اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسی تناظر میں ہندوستان کیخلاف میچ سے قبل محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے کیلئے پی سی بی نے آئی سی سی نے ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کولینے کی درخواست کی۔لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ محمدحفیظ کا آفیشل باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہی ہوگا۔ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آنے کے باعث پروفیسر ہندوستان کے خلاف باؤلنگ نہیں کرسکیں گے تاہم اگر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باؤلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔















































