پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ریل گاڑی کے سفر کا لطف اٹھائیں اور ساتھ ای بک پڑھنے کا مفت مزہ لیں لیکن کہاں، یہ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ۔۔۔۔ چینی شہر بیجنگ کی زیرِ زمین ریل گاڑیوں میں سفر کرتے وقت مسافروں کو وقت گزارنے کے لیے مفت الیکٹرانک لائبریری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔چین کے بی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شہر کی میٹرو کی لائن نمبر چار کے ڈبوں میں بارکوڈ لگائے گئے ہیں جنھیں مسافر اپنے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے سکین کر سکتے ہیں۔اس طرح وہ دس کتابوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو ہر دو ماہ بعد بدلتی رہیں گی۔ابتدائی کتابیں روایتی کلاسیکی کتابیں ہیں۔بلدیہ کے ترجمان رونگ جن نے کہا: ’میرا خیال ہے کہ ہم نے روایتی ثقافت کو زیادہ مقبول بنانے کا ایک زبردست، موثر اور آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔‘
حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ جن مسافروں کا انٹرویو کیا گیا وہ بھی اس پیش رفت سے خوش نظر آئے۔ایک مسافر نے کہا: ’یہ بہت دلچسپ ہے، آپ روایتی چینی ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔‘ایک اور شخص نے کہا کہ اس طرح مسافر سفر کے دوران مصروف رہیں گے: ’اکثر ریل گاڑی میں خاصی دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے۔ اب آپ بارکوڈ سکین کر کے کتابیں پڑھ سکتے ہیں، جو بہت اچھی بات ہے۔ اگر آپ محض ورق گردانی کرتے رہیں، تب بھی یہ بہت اچھی بات ہے۔‘



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…