پشاور۔۔۔۔ اپنی مدد ا پ کے تحت ایک لاکھ چوہے مارنے والے پشاور کے شہری کو سرکاری ملازمت دے دی گئی۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر نعیم خان نے ایکسپریس نیوز پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ چوہے مارنے والے محمد نصیر کو ورک چارج کے عہدے پر ملازمت دینے کا اعلان کردیا جس پرنصیر بے حد خوش ہے۔ نصیر کا کہنا ہے کہ پشاور کی تنگ گلیوں میں بسنے والے شہریوں کو چوہوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر اس نے چوہوں کے خلاف اپنی مدد ا پ کے تحت ا پریشن کا فیصلہ کیا اور کئی روز تک چوہے مارتا رہا ۔