اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی نے ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھوعہ۔۔۔۔۔ امریکی صدر براک اوباما اور ان کے وزیرخارجہ جان کیری کی بھارت آمد سے پہلے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سامبا اور کٹھوعہ اضلاع میں سرحد کے قریب رہنے والے ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔یکم جنوری سے ہی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ اور شیلنگ ہو رہی ہے۔
اس سے قبل پیر کو پاکستان کے عسکری حکام کا کہنا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی سرحدی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائرنگ اور شیلنگ کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔
بھارت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے سرینگر سے جنوبی کی جانب چار سوکلومیٹر دوْر سامبا اور کٹھوعہ اضلاع کے سرحدی سیکٹروں میں 70 بھارتی ٹھکانوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر وادی کے کپواڑہ سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورس یا بی ایس ایف کی ایک عارضی چھاؤنی پر راکٹ پھینکے۔کٹھوعہ کے سینیئر افسر شاہد اقبال چوہدری کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے ہر رات سرحد پر فائرنگ ہوتی ہے، جس کے باعث ہزاروں لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔سامبا کے رہنے والے سماجی کارکن پروین سنگھ کٹال نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ سینکڑوں لوگ اپنا مال و اسباب اور مویشیوں کو چھوڑ کر صرف جان بچانے کی خاطر ان کے گاوں بل واڑی میں پناہ گزین ہیں۔سامبا سیکٹر کے قریب واقع بام گلاڑ، پھولیاں، کنگوالا، سچیت پور، سدوہ کیمپ، ارگھال، چیلیاں، چیچوال، خواڑہ اور منگو چیک سمیت درجنوں دیہات کے باشندوں نے شدید گولہ باری اور فائرنگ کے بعد نقل مکانی کرلی ہے۔گذشتہ سال بھی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے
کٹھوعہ میں بھی متعدد دیہات سے لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کررہی ہے۔ دونوں اضلاع کی انتظامیہ فی الوقت ان لوگوں کی عارضی رہائش اور خوردونوش کے انتظام میں مصروف ہے۔واضح رہے امریکی خارجہ سیکریڑی جان کیری ہفتے کو وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی صوبہ گجرات میں سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں جبکہ اس سال 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر امریکی صدر اوباما مہمان خصوصی ہوں گے۔منگل کو بی ایس ایف کے سربراہ ڈی کے پاٹھک نے سامبا اور کٹھوعہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سرحدی کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…